آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے آج اختتام پذیر

آل پاکستان انٹر بورڈ سپورٹس گالا میں خواتین کے مقابلے آج اختتام پذیر

برلن (نیٹ نیوز) عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹیم رواں برس شیڈول ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ٹائٹل دفاع سے قبل سعودی عرب کے خلاف اپنی آخری تیاریوں کی جانچ کرے گی۔ ورلڈکپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائے گا جس میں جرمنی کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ جرمن فٹ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہمیں خوشی ہے کہ سعودی عرب نے میگا ایونٹ سے قبل ہماری دعوت قبول کی۔ دونوں ٹیمیں 8 جون کو مدمقابل ہوں گی۔

سعودی عرب کو گروپ اے میں میزبان روس، مصر اور یوروگوئے جبکہ دفاعی چیمپئن جرمنی کو گروپ ایف میں میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا کا چیلنج درپیش ہو گا، جرمنی کی ٹیم 17 جون کو میکسیکو کے خلاف مہم کا آغاز کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی