ارجنٹینا کا پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار

ارجنٹینا کا پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار

کراچی (آئی این پی ) پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کا دورہ ارجنٹینا منسوخ ہوگیا،پاکستان جونئیر اور اولمپک چیمپئین ارجنٹینا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ارجنٹینا نے پاکستان جونیئر ٹیم کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دورہ ارجنٹینا حکام کی عدم دلچسپی کے باعث منسوخ کیا گیا ہے۔ ارجنٹینا نے موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان جونیئرہاکی ٹیم کا معیار اتنا اچھا نہیں کہ سیریز کھیلی جائے۔پاکستان جونیئر اور اولمپک چیمپئین ارجنٹینا کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کھیلی جانی تھی۔ سیریز کا آغاز 8 فروری سے ہونا تھا۔ دورے کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گیے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی