انڈر 19 ورلڈ کپ، آئرلینڈ کی 13ویں اور کینیا کی 15ویں پوزیشن

انڈر 19 ورلڈ کپ، آئرلینڈ کی 13ویں اور کینیا کی 15ویں پوزیشن

آکلینڈ (نیٹ نیوز) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آئرلینڈ نے 13ویں اور کینیا نے 15ویں پوزیشنز حاصل کر لیں۔ہفتے کو آئرلینڈ انڈر 19 ٹیم نے نمیبیا انڈر 19 کو 102 رنز سے شکست دی، آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے، کپتان ہیری ٹیکٹر نے 101 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، راک 55 اور گراسی 51 رنز بنا کر دیگر نمایاں بلے باز رہے، نگوپیتا نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں نمیبیا انڈر 19 ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 39.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، کپتان لورینز 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، لٹل نے 3 اور گارتھ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، 15ویں پوزیشن کے میچ میں کینیا انڈر 19 نے پاپوا نیو گنی انڈر 19 کو 14 رنز سے زیر کیا، کینیا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 176 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، میپانی نے 44 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے، کامیا نے 3 اور تاؤ نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں پاپوا نیو گنی کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 48.3 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی، رارووا 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، میوندا نے 4 اور میپانی نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی