انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا

انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا

کرائسٹ چرچ (اے پی پی) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے کا آغاز کل ہو گا، پہلے سیمی فائنل میں افغانستان کو آسٹریلیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ پاکستانی ٹیم 30 جنوری کو دوسرے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی۔ ٹاپ فور ٹیموں پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا اور بھارت نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے، ایونٹ کے کوارٹر فائنلز میں پاکستان نے جنوبی افریقہ، بھارت نے بنگلہ دیش، آسٹریلیا نے انگلینڈ اور افغانستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

، ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل کل افغانستان اور آسٹریلیا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 جنوری کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی