شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے

شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے

ڈھاکہ (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور سٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن فٹنس مسائل کے باعث سری لنکا کے خلاف شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، شکیب سری لنکا کے خلاف فائنل میں زخمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو سہ ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کے خلاف فائنل میچ میں آئی لینڈرز کی اننگز کے 42ویں اوور کے دوران شکیب نے دنیش چندیمل کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ بری طرح گرے جس سے ان کا بایاں ہاتھ زخمی ہو گیا۔

، انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کا سکین کیا گیا، ڈاکٹرز نے طبی معائنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے تاہم دوسرے ٹیسٹ میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے، ان کی عدم موجودگی میں محموداللہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 31 جنوری سے شروع ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی