سری لنکانے بنگلہ دیش کو ہراکرسہ ملکی کرکٹ سیریز کی ٹرافی جیت لی

سری لنکانے بنگلہ دیش کو ہراکرسہ ملکی کرکٹ سیریز کی ٹرافی جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈھاکہ(نیٹ نیوز)سری لنکانے بنگلہ دیش کو79رنز سے ہراکرسہ ملکی کرکٹ سیریز کی ٹرافی جیت لی۔تفصیل کے مطابق سری لنکا نے پہلے کھیل کرمقرررہ 50اوورز میں 221رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔اوپل تھرنگا 56،ڈک ول 42اور چندیمل 45رنز بناکرنمایاں رہے۔لنکا کی جانب سے ربل حسین نے 4اورمستفیض الرحمن نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کھیلتے ہوئے بنگلہ دیشی ٹیم 42ویں اووررمیں 141پرڈھیر ہوگئی۔محموداللہ76رنز کی اننگز کھیل کرنمایاں رہے ۔6بلے باز ڈبل فگر تک بھی نہ پہنچ سکے ۔شکیب الحسن زخمی ہوجانے کی وجہ سے بیٹنگ کرنے نہیں آئے۔لنکا کے باؤلرشناکانے 3،چمارا اور دنان جایانے دو،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اپل تھرنگامیچ کے اور تھیسارا پریراسیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔