اسماء کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر عمران خان کیوں خاموش ہیں،اویس نورانی

اسماء کے قاتل گرفتار نہ ہونے پر عمران خان کیوں خاموش ہیں،اویس نورانی

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاست اور انتقام بند کیا جائے۔ مردان کی اسماء کا قاتل گرفتار نہ ہونے پر عمران خان کیوں چپ ہے۔ امریکہ سے ڈرون حملوں پر وضاحت طلب کی جائے۔ پاکستان اب امریکہ کے لئے تر نوالہ ثابت نہیں ہو گا۔ پی پی نے سندھ اور پی ٹی آئی نے خیبر پختونخواہ کو تباہ کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لئے اقدامات کرے۔

ملک اور معاشرہ بچانے کا واحد راستہ نظام مصطفے کا نفاذ ہے۔ مقبول سیاسی قیادت کو دیوار کے ساتھ لگانے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔ جمہوریت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔ بعض سیاستدانوں کی غیر جمہوری حرکتیں پوری قوم دیکھ رہی ہے۔ زینب کیس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ زینب کے قاتل کی گرفتاری پر پنجاب حکومت شاباش کی مستحق ہے۔ امریکی ڈرون حملہ ہماری خود مختاری پر حملہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی پنجاب کے صدر نور احمد سیال کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اویس نورانی

مزید : میٹروپولیٹن 1