ڈپٹی کمشنر کا دورہ باشاہی مسجد،اخوت فاؤنڈیشن کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا دورہ باشاہی مسجد،اخوت فاؤنڈیشن کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سیدنے بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پرسی ٹی او لاہور، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریٹر بادشاہی مسجد اور خطیب باد شاہی مسجد بھی ڈی سی لاہور کے ہمراہ تھے۔انہوں نے اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے 20ہزار لوگوں میں چیک تقسیم کے حوالے سے 8فروری کو ہونے والی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامات کی تیاریاں فوری شروع کی جائیں۔ ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ تقریب میں شرکت کرنے والے افراد کیلئے بیٹھنے ، واش روم، پارکنگ اور دیگر انتظامات بہترین کیے جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1