جڑانوالہ کے عوام نے نوازشریف کو مسترد کر دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

جڑانوالہ کے عوام نے نوازشریف کو مسترد کر دیا،ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شکست اور ناکامی نواز شریف اور شہباز شریف کا مقدر بن چکی ہے جڑانوالہ کی عوام نے نواز شریف کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا ہے ، قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے والوں کو آج کے جلسہ میں عوام نے شرکت نہ کر کے بھرپور جواب دے دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا یہ چورن نہیں بکے گا ، قوم کے بچے بچے کو معلوم ہو چکا ہے کہ نواز شریف کو کیوں نکالا گیا ۔

دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما نواز شریف اور مریم نواز کی عدلیہ مخالف مہم اور ججز پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے ، نوا زشریف کو کیوں نکالا کا روگ لگ چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا کوٹ مومن کے بعد جڑانوالہ کا جلسہ بھی ناکام ثابت ہوا ہے ، جلسہ میں پنجاب حکومت کے بے دریغ وسائل استعمال کیے گئے ، جلسہ میں بجلی چوری کی گئی ، نون لیگ کے درباری اور پٹواری جلسہ میں عوام کو پیسے دیکر لائے ، لیکن اس کے باوجود عوام نے نا شرکت کر کے نوا ز شریف کی منافقت کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے مسترد کر دیا

مزید : میٹروپولیٹن 1