شیخ زید سلیکشن کمیٹی کا اجلاس،43فیکلٹی ممبران کی اگلے گریڈ میں ترقی

شیخ زید سلیکشن کمیٹی کا اجلاس،43فیکلٹی ممبران کی اگلے گریڈ میں ترقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن اینڈ سیلیکشن کمیٹی کا اجلاس صدر بورڈ آف گورنرز خواجہ سلمان رفیق صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب ، سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم احمد شاہ اور بورڈآف گورنر کے ممبران کی منظوری کے بعدچیئرمین اینڈ ڈین شیخ زاید اور غزالی سلیم بٹ ممبر بورڈ آف گورنرکی زیر نگرانی ہوا ، جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چیئرمین اینڈ ڈین نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن اینڈ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں عرصہ دراز سے ترقی کا انتظار کرنے والے43 فیکلٹی ممبران کو اگلے گریڈزاور عہدوں میں ترقیاں دیں۔ترقی پانے والے فیکلٹی ممبران نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور بورڈآف گورنرز کا بھر پورشکریہ ادا کرتے ہوئے مریضوں کی فلاح و بہبود اور ادارے کی ترقی اور بہتری کیلئے مزید محنت اور دلجوئی کے ساتھ کام کرنے کا اعادہ کیا۔