غلط پالیسیوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا

غلط پالیسیوں نے اداروں کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا

لاہور(کامرس رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے نائب صدر و سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ممبر صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی بدولت قومی ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں جہاں پر کرپشن دندنا رہی ہے اور درپیش مسائل پر عوام عدالتوں سے انصاف کی طلبگار ہے لگتا ہے آنے والے وقت میں سائیکل چوری پر بھی جے آئی ٹی بنانا پڑے گی ۔ گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کی افسر شاہی عوامی اور قومی فرائض سر انجام دینے کی بجائے سرکاری سیٹوں پر اپنے ذاتی کاروبار چلا رہی ہے

صفدر بٹ

مزید : میٹروپولیٹن 1