لمز کا سالانہ کیرئیر فیئر،موقع پر انٹرویو کئے گئے

لمز کا سالانہ کیرئیر فیئر،موقع پر انٹرویو کئے گئے

لاہور(پ ر) لاہوریونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز ) کے زیراہتمام سالانہ کیرئیر فیئر کاانعقاد کیا گیا جس کا مقصد اپنے طلبا کو ملازمت اور انٹرن شپ فراہم کرنے والے متعدد سرکاری و نجی اداروں سے متعارف کروانا تھا۔لمز میں گزشتہ 9سال سے مسلسل سالانہ کیرئیر فیئر کا انعقاد کیا جارہا ہے اور رواں برس کی طرح اس سال بھی 100سے زائد معروف قومی اور بین لاقوامی ادارے اس کیرئیر فیئر میں حصہ لیا۔ ان تمام اداروں نے کیرئیر فیئرمیں اپنے اپنے ریکروٹرز بوتھ قائم کررکھے تھے جہاں موقع پر ہی ابتدائی انٹرویوکیے گئے، سی وی جمع کی گئیں اور طلبا سے پرسکون اور بے تکلف ماحول میں گفتگو کی گئی۔ اداروں کے نمائندگان طلبا کو ملازمتوں کی ضروریات سے متعلق بھی رہنمائی کرتے رہے۔ اس موقع پر لمز کے وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ایس سہیل ایچ نقوی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لمز سالانہ کیرئیر فیئر کے ذریعے ریکروٹنگ پارٹنرز اور طلبا کو بہترین مواقع فراہم کرتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے بارے میں بہتر انداز میں جان سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ لمز کے طلباکو معروف پاکستانی اداروں میں موجود ملازمتوں سے متعلق آگاہی کا موقع ملتا ہے۔ جبکہ اداروں کو بھی موقع ملتا ہے کہ وہ پاکستان کے بہترین اور قابل افراد سے بات چیت کرسکیں اور یہ جان سکیں کہ وہ مستقبل میں کیا کچھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1