ملک کے اندرونی حالات تیز ی سے تنزلی کی طرفجارہے ہیں،قاری زوار بہادر

ملک کے اندرونی حالات تیز ی سے تنزلی کی طرفجارہے ہیں،قاری زوار بہادر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہا ہے کہ ملک کے اندرونی حالات تیزی سے ابتری کی طرف جارہے ہیں ملک میں لاء اینڈ آڈر نام کی کوئی چیز دکھائی نہیں دے رہی ۔ ہر طرف لٹیروں ،قاتلوں،بھتہ خوروں کا راج ہے قصورمیں بچیوں اور بچوں سے بداخلاقی اور قتل عام حکمرانوں کے منہ پربہت بڑا طمانچہ ہے اس وقت عوام کا کوئی پرسان حال نہیں پنجاب میں اندھیر نگری کا راج ہے عوام غیر محفوظ اور حکمران اپنی حفاظت کے لیے تمام حکومتی مشینری استعمال کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملکی خزانے کو بُری طرح سے لوٹا جارہا ہے اور ایک سازش کے تحت روپے کو ڈی ویلیو کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشکول توڑنے کی باتیں کرنے والے وطن عزیز کا سب کچھ گروی رکھ اپنے بیرون ملک اثاثے بنا چکے ہیں ۔مہنگائی آسمانوں سے باتیں کررہی ہیں ،غریب دو وقت کی روٹی سے محروم فاقہ کشی پر مجبور ہیں بجلی ،گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کردیا گیا ہے کہ عام آدمی گھر کا بل بھی ادا نہیں کرسکتا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ مسجد کرمانوالہ مبارک ٹاؤن لاہور کینٹ میں نظام مصطفےٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے مولانا حافظ نصیر احمد نورانی ،مولانا مبارک علی فیضی،مولانا حاجی شوکت علی ،مولانا محمد حنیف نقشبندی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔قاری زوار بہادرکا کہنا تھاکہ جمعیت علماء پاکستان نظام مصطفےٰﷺ کے علمبرار ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1