لاہور بورڈ میں اہم جلاس،مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

لاہور بورڈ میں اہم جلاس،مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر ) چیئرمین ثانوی و اعلیٰ تعلیمی بورڈ لاہور پروفیسر چودھری محمد اسماعیل کی زیر صدارت بورڈ کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر ریحانہ الیاس، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل اور تمام شعبوں کے افسران نے شرکت کی اس موقع پر اجلاس میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔رئیسِ ادارہ نے ہدایت کی کہ امتحانات کے انعقاد اور نتائج کو بروقت طالب علموں تک پہنچانے کے حوالے سے تمام شعبے مربوط اور متحرک انداز سے کام کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ دفتر آنے والے سائلین کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نپٹایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں لاہور بورڈ ممتاز حیثیت رکھتا ہے اور اس کے زیر سایہ میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے لاکھوں طالبعلم ہر سال شریک ہوتے ہیں اور ان طالبعلموں کے امتحانی نتائج کی بر وقت تیاری و تشہیر سے انہیں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے میں مدد ملتی ہے۔چیئرمین پروفیسر چودھری محمد اسماعیل نے مزید کہا کہ ادارے کا ہر ملازم اہم ہے ۔انہیں چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت دلجمعی ،شوق اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1