عائشہ عمر کی فلم’’رہبرا‘‘سے توقعات وابستہ

عائشہ عمر کی فلم’’رہبرا‘‘سے توقعات وابستہ

لاہور (فلم رپورٹر)اداکارہ عائشہ عمر نے اپنی آنے والی فلم سے توقعات وابستہ کر لیں۔ عائشہ عمر اور احسن خان کی فلم ’’ رہبرا ‘‘ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔اس حوالے سے عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ فلم ’’ رہبرا ‘‘ کی نمائش سے میری اور احسن خان کی جوڑی بھی سپر ہٹ ثابت ہو گی ۔ فلم میں بڑی محنت سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم کی نمائش کے بعد اسکو عوامی سطح پر بھرپور پذیرائی ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا دور واپس آرہا ہے اور میری فلم اس میں کلیدی کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میری فلمسازوں کے لئے ایک تجویز ہے کہ وہ پاکستانی فلموں کو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں ریلز کریں اس سے فلموں کی کامیابی کا تناسب بڑھنے کے ساتھ کثیر زرمبادلہ بھی حاصل ہو سکتا ہے ۔

مزید : کلچر