فرحان سعید کا نیا گانا ’دل ہوا پنچھی‘ ریلیزہوگیا

فرحان سعید کا نیا گانا ’دل ہوا پنچھی‘ ریلیزہوگیا
 فرحان سعید کا نیا گانا ’دل ہوا پنچھی‘ ریلیزہوگیا

  

لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید نے اپنا نیا گانا ’دل ہوا پنچھی‘ ریلیز کردیا۔اس رومانوی گانے کی شوٹنگ امریکی شہر نیویارک میں ہوئی، جس میں فرحان سعید نیویارک کی سڑکوں پر گھومتے کسی لڑکی کے خیالوں میں گم ہیں۔گانے کی ویڈیو میں فرحان سعید کے علاوہ ثناء سیرائے نے اداکاری کی۔اس گانے کی ہدایات عاصم فاروقی نے دی جبکہ کمپوزیشن اور پروڈکشن نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایڈرین ڈیویڈ نے کی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی بولی وڈ فلم ’ہاف گرل فرینڈ‘ کے لیے بھی فرحان سعید نے ’تھوڑی دیر‘ نامی گانا گایا تھا۔

اس گانے کو فرحان کے ساتھ ہندوستانی گلوکارہ شریا گھوشال نے گایا تھا۔جبکہ 2016 میں ان کا اپنی اہلیہ عروہ حسین کے ساتھ بھی ایک گانا ’ساتھیا‘ ریلیز ہوا، اس گانے کا ا?غاز لیز چپس کی مہم سے کیا جاتا ہے۔اس گانے کی شوٹنگ جرمنی کے شہر برلن میں کی گئی تھی، جس کی ویڈیو کو مداحوں نے خوب سراہا تھا۔

مزید : کلچر