پی ٹی وی کے کوئز شو ’’ بزم طارق عزیز ‘‘
لاہور (فلم رپورٹر)پی ٹی وی کے کوئز شو ’’ بزم طارق عزیز ‘‘ کی الحمراء میں ریکارڈنگ گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ گزشتہ 38سال سے پی ٹی وی سے جاری کوئز شو جو پہلے ’’نیلام گھر ‘‘کے نام سے پیش کیا جاتا تھا اور اب اسے شو کے میزبان طارق عزیز کے نام سے منسوب کر کے اسکا نام ’’ بزم طارق عزیز شو ‘‘ ہے ۔
گزشتہ روز شو کی ریکارڈنگ الحمراء ہال lمیں کی گئی اور ہمیشہ کی طرح ہال حاضرین سے ہاؤس فل ہو چکا تھا ۔ شو کے میزبان طارق عزیز نے بڑے خوبصورت اور برجستہ جملوں سے شو میں جان ڈالے رکھی جبکہ گلوکارہ عینی طاہرہ نے اپنی گلوکاری کے ذریعے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔ شو کے پروڈیوسر مطلبوب بلوچ اور آغا قیصر ہیں۔