شالیمار تھیٹر آج سے ڈراموں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

شالیمار تھیٹر آج سے ڈراموں کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا

لاہور( فلم رپورٹر) شالیمار تھیٹر آج سے سٹیج ڈراموں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا شالیمار تھیٹر کو قواعد کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے انتظامیہ نے بند کردیا تھا ۔ نیا ڈرامہ ’’سلام محبت‘‘کامیابی سے پیش کیا جارہا ہے۔کاسٹ میںآفرین پری، جیا ء بٹ ،وسیم پنوں،اسد مکھڑا،مختار چن،وقاص کیدو،طوطی مراد ،شہزاد شوکی اور انیشاخان شامل ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شالیمار تھیٹر کے مالک ملک طارق کی قواعد پر عمل درآمد یقین دہانی کے بعد کھولا جا رہاہے اجمل ملک نے کہا ہے کہ بے حیائی اور بے ہودہ زبان تھیٹر کی ساکھ خراب کررہی ہے‘ فنکاروں کو شائقین کی پسند اور ناپسند کے مطابق کام کرنا چاہیے۔اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو مستقبل قریب میں تھیٹر کی تباہی واضع نظر آرہی ہے۔

لہذا فنکاروں سے التماس ہے کہ وہ ایسے جملوں سے پرہیز کریں جن سے تھیٹر کا مورال ڈون ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا تھیٹر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ایک لمبا سفرطے کیا گیا ہے۔جس کی وجہ سے فیملز سٹیج ڈرامے دیکھنے شوق سے آرہی ہیں ۔ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ اس معیار کو مزید بہتر کیا جائے نا کہ ایسے الفاظ استعمال کئے جائیں جس سے انتظامیہ اور فیملز دنوں کو خوفا ہوں اس سے تھیٹر کی رونقیں پھر سے ماند پڑھ جائیں گی۔

مزید : کلچر