عامرخان کی"سیکرٹ سپر اسٹار‘ چینی باکس آفس پرکامیاب

عامرخان کی"سیکرٹ سپر اسٹار‘ چینی باکس آفس پرکامیاب
 عامرخان کی

  

ممبئی (نیٹ نیوز)ہندوستانی شائقین کو بھلے ہی عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ بہت زیادہ پسند نہ آئی ہو، البتہ چین میں یہ فلم نہایت شاندار بزنس کرنے میں مصروف ہے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چند ہی دنوں میں فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ نے چین کے باکس آفس پر نہایت شاندار بزنس کرلیا، جبکہ حیران کن بات یہ ہے کہ چین میں کی گئی اب تک کی کمائی اس بزنس سے 7 گنا زیادہ ہے جو فلم نے ہندوستان میں ریلیز کے پہلے ہفتے کیا۔

بولی وڈ تجزیہ کار ترن ادرش نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ فلم نے چین میں ریلیز کے پہلے ہفتے 300 کروڑ ہندوستانی روپے کے قریب کمالیے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ سال ہندوستان میں اس فلم کی ریلیز کے موقع پر بھی ترن ادرش نے اس کی ایک ہفتے کی کمائی ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔ہندوستان میں ریلیز کے ایک ہفتے بعد فلم ’سیکرٹ سپراسٹار‘ نے 42 کروڑ ہندوستانی روپے حاصل کیے تھے۔

مزید : کلچر