فنکاروں کو صرف پاکستانی سمجھاجائے تو اچھا ہے ، نیلم منیر

فنکاروں کو صرف پاکستانی سمجھاجائے تو اچھا ہے ، نیلم منیر
 فنکاروں کو صرف پاکستانی سمجھاجائے تو اچھا ہے ، نیلم منیر

  

کراچی (آئی این پی) اداکارہ وماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے توزیادہ اچھا ہو گا۔ اپنے ایک انٹرویو میں نیلم منیر نے کہا کہ ٹی وی کے فنکاروں نے لالی وڈ کو ہمیشہ اپنی عمدہ کارکردگی اور شاندار پرفارمنس سے مقبولیت دلوائی۔دور حاضر میں بھی ٹی وی فنکاروں کی کارکردگی بے حدنمایاں ہے۔ میں بھی فلم میں کام کر چکی ہوں لیکن میری اصل پہچان توٹی وی سے ہی ہے۔ اس لئے فلموں کے ساتھ ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا کیونکہ میں خود کو کسی ایک میڈیم تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔

مزید : کلچر