مشال خان قتل کیس کی سماعت فروری تک ملتوی، فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان

مشال خان قتل کیس کی سماعت فروری تک ملتوی، فیصلہ جلد سنائے جانے کا امکان

ہری پور(آن لائن)مشال خان قتل کیس کی سماعت فروری تک ملتوی کر دی گئی ہے اور فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ 36ملزموں کے وکلاء نے دفاع کیا جرح کا سلسلہ جاری رہا اورفیصلہ جلد متوقع ہے۔ سنٹرل جیل ہری پو رمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج فضل سبحان خان نے سماعت کی مشال خان قتل کیس میں کل 61ملز موں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔ اب تک 58ملزم گرفتار تین تاحال مفرور ہیں پچاس سے زائد گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جاچکے ہیں گزشتہ سماعت ختم ہونے پر سماعت ایبٹ آباد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے مگر پھر سے ایک مرتبہ سماعت ہری پور سنٹرل جیل میں کی گئی ۔سابق صدر ہائی کورٹ بار ابیٹ آباد فضل الحق عباسی نے ملزموں کے دلائل مکمل کر لیے ہیں ۔ گواہوں میں مردان یونیورسٹی کے ملازمین چوکیدادپروفیسرزطالبعلم ڈاکٹرز تفتیشی افسر فاضل خان سمیت مشال خان کے زخمی دوست شامل ہیں سماعت کے دوران سینٹرل جیل ہری پور میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گے تھے ۔

مشال کیس

مزید : علاقائی