’’خیبر پختونخوا ،چھ سال میں 222بچوں سے بداخلاقی کی گئی‘‘
پشاور (آن لائن)چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفےئر کمیشن نے خیبر پختونخوا میں چھ سال کے دوران 222 بچوں سے بداخلاقی اور 257بچوں کو جسمانی تشدد کا نشانہ بنائے جاننے کا انکشاف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور تشدد کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفےئر نے پچھلے سال کی رپورٹ جاری کردی۔ خیبر پختونخواکے 12مختلف اضلاع میں چھ سالوں کے دوران 222بچے بداخلاقی جبکہ 257بچے جسمانی تشدد کا شکار ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق بچوں سے بداخلاقی کے سب سے زیادہ 38واقعات ایبٹ آباد میں ہوئے۔ اس کے بعد صوابی میں 37، مردان 35 جبکہ چارسدہ میں 30 بچوں کونشانہ بنایا گیا ۔
خیبر پختونخوا