بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی کیلئے ہاؤس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ، سرفراز بگٹی

بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی کیلئے ہاؤس ٹریڈنگ نہیں ہوئی ، سرفراز بگٹی

لاہور (آن لائن) وزیرداخلہ بلوچستان سردار فراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں کسی قسم کی کوئی ہاؤس ٹریڈنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی ابھی تک سینٹ کے الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے، سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے بلوچستان اسمبلی میں کوئی منڈی نہیں لگے گی، گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ اگر سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا کر باہمی مشاورت کی اور ہم سے رابطہ قائم کیا تو اس پر بھی سوچ سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں جمہوری روایات ہیں، ہماری پارٹی میں پارٹی قائدین نہ تو ہمارے غلام ہیں اور نہ ہم ان کے غلام ہیں، بلوچستان اسمبلی میں تبدیلی کیلئے اگر ہم نے پیسے لیے ہوں تو سور کا گوشت کھایا ہو۔

مزید : علاقائی