لکھاری امن پسندی کے فروغ میں کردارادا کریں،ظفر اقبال جھگڑا
پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختونخوا انجینئر اقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ اہلِ قلم کسی بھی معاشرے کی تصویر ہوتے ہیں اورہمارے لکھاری امن پسندی اور رواداری کے فروغ میں اپنا فعال کردارادا کریں۔انہو ں نے مزیدکہاکہ جہالت، ذہنی پستی، دہشت گردی، نفاق اور فساد کا خاتمہ صرف اور صرف ادب و ثقافت کے فروغ سے ہی کیا جاسکتا ہے۔وہ ز حیا ت آباد پشاورمیں اکادمی ادبیات پاکستان کے پشاور دفتر کی سنگِ بنیادکی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرمشیرِ وزیر اعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی ، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو،ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اکیڈمی ادبیات پشاور، نامورشعراء وادباء اوردیگرمتعلقہ حکام بھی موجودتھے۔ گورنرنے کہاکہ موجودہ حکومت نے قومی اداروں کے استحکام اور ترقی کے لیے مثالی اقدامات کیے ہیں جس کی ایک کڑی اکادمی ادبیات کی سرپرستی اور ترقی بھی ہے۔ تقریب سے مشیرِ وزیر اعظم برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی اور چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر محمد قاسم بگھیونے بھی خطاب کیا۔
ظفر جھگڑا