الزامات سے نجات کیلئے افغان سرحد پر باڑلگا رہے ہیں ، خرم دستگیر

الزامات سے نجات کیلئے افغان سرحد پر باڑلگا رہے ہیں ، خرم دستگیر

برسلز(صبا ح نیوز)وزیردفاع خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ امریکہ افغانستان میں گزشتہ سولہ برس کی ناکامیوں کاذمہ دارپاکستان کو قراردے رہا ہے۔ برسلز میں بیلجیئم کے قومی ٹیلی ویژن اور ریڈیو کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان الزامات کی جاری روش سے نجات کیلئے افغانستان کے ساتھ چھبیس سو کلومیٹر طویل سرحد پر باڑلگارہاہے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں غیرمستحکم صورتحال کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل بدامنی کاسامنا ہے۔خرم دستگیر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ یورپی ممالک امریکہ کو ہمارے موقف سے آگاہ کریں جو اس وقت پاکستان کے نکتہ نظر کااحترام نہیں کررہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی داخلی صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے اورملک اس وقت دنیا میں صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی منڈی میں شامل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی ریٹیلرز،فوڈOutlets اورکمپنیاں پاکستان میں صارفین کی منڈی سے استفادے میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

خرم دستگیر

مزید : علاقائی