الیکشن ایکٹ 2017پر عدم عملدرآمد، پاکستان علما کونسل کی رجسٹریشن منسوخ

الیکشن ایکٹ 2017پر عدم عملدرآمد، پاکستان علما کونسل کی رجسٹریشن منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن )الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017پر عملدرآمد نہ کرنے پر پاکستان علماء کونسل کی رجسٹریشن منسوخ کردی ہے۔ الیکشن کمیشن نے پاکستان علماء کونسل کے سابق چیئرمین حافظ طاہر اشرفی سے دولاکھ روپے پارٹی اندراج فیس ،انٹراپارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ،پارٹی دستور کی پرنٹ شدہ کاپی، مرکزی وصوبائی عہدیداروں کی فہرست ، دوہزار ممبران کے شناختی کارڈ کی فوٹوکاپیاں اور دستخط شدہ ممبر شپ کی تفصیلات طلب کیں تھیں جو کہ وہ جمع نہ کرواسکے ۔ حافظ طاہر محمود اشرفی اور صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے پاکستان علماء کونسل کی2014 ؁ء میں رجسٹریشن کروائی تھی ۔گزشتہ سال حافظ طاہر محمود اشرفی کے غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدامات کے شواہد سامنے آنے پر جماعت سے نکال دیا گیاتھا۔ علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے انٹرا پارٹی الیکشن اور مجلس شوریٰ کے فیصلوں سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا گیا تھااور مختلف درخواستوں میں الیکشن کمیشن سے استدعابھی کی گئی کہ حافظ طاہراشرفی کاالیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پرموجود نام بھی ختم کیا جائے اور جب تک الیکشن کمیشن حتمی فیصلہ نہیں کرتا ان کو انتخابی نشان بھی الاٹ نہ کیا جائے ۔
علما ء کونسل

مزید :

علاقائی -