مریم نواز نے تقریرسے قبل بلٹ پروف شیشہ ہٹوادیا
جڑانوالہ (آئی این پی )خطاب سے قبل مریم نواز نے بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا اور طلال چودھری کو شیر کا خطاب دیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے خطاب سے قبل بلٹ پروف شیشہ ہٹوا دیا تقریر کے دوران طلال چودھری کو نوازشریف کے شیر کا خطاب دیا، مریم نواز نے جڑانوالہ میں کامیاب تاریخی جلسہ کروانے پر طلال چودھری کا مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر آتے ہیں۔ مریم نواز کے خطاب پر سٹیڈیم نعروں سے گونجتا رہا اور کارکنان و خواتین کی کثیر تعداد مریم نواز کی ایک جھلک دینے کے لیے جناح سٹیڈیم پہنچ گئے۔
بلٹ پروف شیشہ