اعلیٰ عدالتوں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے آئی ٹی کیڈر کے لئے سروس رولز کا مسودہ تیار

اعلیٰ عدالتوں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے آئی ٹی کیڈر کے لئے سروس رولز کا مسودہ ...

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز سپریم کورٹ کے جج اورچیئرمین کمیٹی جسٹس مشیر عالم کی زیر صدارت ہوا،جس میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس شاکراللہ جان ممبر لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان،چیئرمین سب کمیٹی برائے سٹینڈرڈائزیشن آف سروس سٹرکچر آف آئی ٹی پروفیسنلز آف سپیریئر کورٹس نے بھی شرکت کی ،نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی کے دیگر ارکان فیڈرل شریعت کورٹ کے جج جسٹس محمود اقبال باجوہ ،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک ،جج ہائیکورٹ آف سندھ جسٹس محمد علی مظہر ،جج پشاور ہائیکورٹ جسٹس روح الامین خان ،جج ہائیکورٹ آف بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کے علاوہ اعلیٰ عدالتوں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن کے آئی ٹی ماہرین نے بھی شرکت کی ۔جسٹس شاکراللہ جان نے اجلاس میں بتایا کہ نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سب کمیٹی نے اعلیٰ عدالتوں اور لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے آئی ٹی کیڈر کے لئے سروس رولز کا مسودہ تیار کرلیا ہے،نیشنل جوڈیشل آٹومیشن کمیٹی نے اس کارکردگی کو سراہتے ہوئے اپنے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ اس مسودہ پر اپنی رائے دیں۔

مسودہ تیار

مزید : علاقائی