سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کاسندھ میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس

سینیٹ فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق کاسندھ میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سندھ میں ماورائے عدالت ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں 31جنوری کو کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا معطل ایس ایس پی راؤ انوار کی روپوشی پر رپورٹ مانگ لی اجلاس میں چیف سیکرٹری ، ہوم سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس سندھ طلب کر لیے گئے متعلقہ وزارتوں اور سندھ حکومت کو اجلاس کا نوٹس بھجوا دیا گیا سینیٹ سیکریٹریٹ کے ذرائع کیمطابق فنکشنل کمیٹی انسانی حقوق نے سندھ حکومت سے قبائلی نوجوان نقیب اللہ محسود سمیت سندھ و کراچی میں اب تک ماورائے عدالت قتل کے واقعات اور پولیس مقابلوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں سندھ حکومت کے اعلٰی ترین افسران کو چیف سیکرٹری سندھ کے دفتر میں پولیس مقابلوں کے بارے میں بریفنگ کا انتظام کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اجلاس میں وزیر انسانی حقوق ، سیکرٹری نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس بھی شریک ہوں گے کمیٹی اراکین کو 31جنوری کے اجلاس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کے ساتھ سی پی او کراچی کو بھی طلب کیا گیا ہے کمیٹی سندھ میں جعلی پولیس مقابلوں کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کے لیے سفارشات کا اعلان کرے گی ذرائع کے مطابق ان سفارشات سے براہ راست وزیراعظم اور وزیر اعلٰی سندھ کو آگاہ کیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی