شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست مسترد

شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نا اہلی کے لئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔جسٹس شاہد کریم نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے قراردیا کہ درخواست میں فیصلہ طلب کوئی نکتہ موجود نہیں ،سمجھ نہیں آتا عدالت میں اس طرح کی بے بنیاد درخواستیں دائر ہی کیوں کی جاتی ہیں؟درخواست گزار شہری مرزا محمد صادق نے موقف اختیار کیاتھا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کیا، شیخ رشید نے استعفیٰ کے معاملے میں قوم سے جھوٹ بولا اور آج تک اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو پیش نہیں کیا،غلط بیانی پر شیخ رشید کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62اور 63 کے تحت کارروائی کرکے انہیں نااہل قراردیا جائے۔

شیخ رشید

مزید : علاقائی