روس کے تفریحی مقام سوچی میں امن کانفرنس ،شام کی 1600 اہم شخصیات مدعو

روس کے تفریحی مقام سوچی میں امن کانفرنس ،شام کی 1600 اہم شخصیات مدعو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سوچی(این این آئی)روس نے منعقدہ امن کانفرنس میں شام کی 1600 اہم شخصیات کو مدعو کرلیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سیرین نیشنل ڈائیلاگ کے عنوان سے منعقدہ امن کانفرنس میں شام کی 1600 اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ 29 اور 30 جنوری کو ہونے والی کانفرنس ک کامیاب بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروفا نے کہا کہ سوچی میں ہونے والی شام ڈئیلاگ کانفرنس میں وزیرخارجہ سیرگی لافروف شرکر کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -