روس میانمار کو چھ لڑاکا طیارے اور دیگر اہم فوجی سازوسامان فراہم کرے گا

روس میانمار کو چھ لڑاکا طیارے اور دیگر اہم فوجی سازوسامان فراہم کرے گا

واشنگٹن/ماسکو(این این آئی)روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ میانمار کو عسکری سازوسامان کی فراہمی دراصل اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی دفاعی صلاحتیوں کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے،ادھر میانمار کو روسی اسلحے کی فراہمی کی ایک مبینہ ڈیل پر امریکا نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بارے میں دونوں ممالک کو غور کرنا چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ میانمار کو عسکری سازوسامان کی فراہمی دراصل اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی دفاعی صلاحتیوں کو بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔،ادھر میانمار کو روسی اسلحے کی فراہمی کی ایک مبینہ ڈیل پر امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں دونوں ممالک کو غور کرنا چاہیے۔اطلاعات ہیں کہ روس میانمار کو چھ لڑاکا طیارے اور دیگر اہم فوجی سازوسامان فراہم کر رہا ہے۔

مزید : عالمی منظر