چیک جمہوریہ کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم

چیک جمہوریہ کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ختم

ماسکو(این این آئی)چیک جمہوریہ میں عوام صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں جمعہ سے شروع ہونیوالی ووٹنگ ہفتہ کو دوپہرایک بجے ختم ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہاکہ انتخابات کا اعلان آئندہ دوسے تین روز میں متوقع ہے، ان صدارتی انتخابات میں روس نواز موجودہ صدر میلوس زیمان کے مدمقامل چیک اکیڈمی آف سائنسز کے سابقہ سربراہ ڑیری دراہوس ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ 73 سالہ صدر زیمان ان انتخابات میں فتح یاب ہو سکتے ہیں، مگر عوامی جائزوں کے مطابق ان دونوں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

واضح رہے کہ صدر زیمان مہاجرین اور مسلم مخالف بیانیے کا استعمال کرتے رہے ہیں۔

مزید : عالمی منظر