مشرقی چین کے شہر کو عالمی ورثہ کی حیثیت دینے کی باضابطہ سفارش

مشرقی چین کے شہر کو عالمی ورثہ کی حیثیت دینے کی باضابطہ سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ( آئی این پی/زنہوا ) مشرقی چین کے صوبہ جی جیانگ میں پتھر کے دور کے کھنڈرات لیانگ جو نوادرات کے مقام کی یونیسکو کیلئے چین کے قومی کمیشن کی طرف سے 2019ء میں عالمی ورثہ حیثیت دیئے جانے کے امیدوار کے طورپر باضابطہ سفارش کی گئی ہے۔یہ بات چینی جریدہ چائنا ڈیلی نے بتائی ہے۔جی جیانگ کے دارالحکومت ہانگ جو کے نواح میں یہ مقام 3300-2300قبل از مسیح دور اور انداز اً قدیم مصر میں اولڈ کنگڈم دور اور میسو پوٹامیا میں سمر تہذیب کے دور کا ہم عصر ہے ،یہ ایک قدیم شہر ،قبروں اور ایک ڈیم سمیت نوادرات کے مختلف اقسام والا ایک کمپلیکس ہے۔
،لیانگ جو میں 1930ء کی دہائی میں آثار قدیمہ کا کام شروع ہوا اور گذشتہ آٹھ دہائیوں سے زیادہ عرصے میں محض قبروں کے ایک کمپلیکس سے لے کر جامع طورپر بڑے پیمانے پر ورثہ مقام ہی ثابت ہو سکا ہے۔یہ بات ثقافتی نوادرات و آثار قدیمہ کے جی جیانگ پرا ونشل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے محقق وانگ ننگ یانگ نے بتائی ہے۔ ستمبر میں جاری کئے جانیوالے چین کے بارے میں ہائی سکول کے نصابی کتب کے نئے ایڈیشن میں لیانگ جو کی چینی تہذیب کے اہم ماخذ کے طورپر تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے، 2015ء میں لیانگ جو میں ایک ڈیم کے کھنڈرات کی دریافت کا اعلان کیا گیا ، یہ ڈیم سیلاب پر قابو پانے اور آبپاشی کیلئے تعمیر کیا گیا تھا ، یہ چین کا اب تک کا معلومہ پانی کے تحفظ کا منصوبہ ہے اور اسے اس سال کی چین کی دس سرفہرست آثار قدیمہ کی دریافتوں میں شامل کیا گیا ۔

مزید :

عالمی منظر -