نیو انار کلی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

نیو انار کلی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (خبر نگار)نیوانارکلی کے علاقہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 42سالہ شخص کوہلاک کردیا،پولیس نے اطلاع ملنے پرموقع پے پہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔تفصیلات کے مطابق نیوانارکلی کے علاقہ اردو بازار میں الکریم مارکیٹ میں 42 سالہ اشفاق سکول بیگ بنانے والے کارخانے میں محنت مزدوری کرتا تھا اپنے کام سے فارغ ہوکر واپس گھر جاتے ہوئے اسے موٹر سائیکل پرسوار 2نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیاجسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودے دی گئی جس پرانہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادیا۔پولیس نے مقتول کے لواحقین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایاکہ واقعہ دیرینہ عداوت کا شاخسانہ لگتا ہے،اس قتل کامقدمہ درج کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی گئی۔

مزید :

علاقائی -