جنوبی چھاؤنی: بے قابو موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،سوار جاں بحق

جنوبی چھاؤنی: بے قابو موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی،سوار جاں بحق

لاہور (خبرنگار)جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں تیزرفتار موٹر سائیکل بے قابوہوتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکر اگئی جس سے 28سالہ شخص جاں بحق ہوگیا،پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش کوورثاء کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں 28سالہ ثمر عباس جوکہ جھنگ کا رہائشی تھا اورنجی ڈیپارٹمنٹل سٹور میں ملازمت کرتا تھا اورسٹور کے کام سے موٹر سائیکل پرجارہا تھا جوکہ تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہوتے ہوئے فٹ پاتھ سے ٹکر ا گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیااسے راہگیروں نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا اس واقعہ کی اطلاع پولیس کود ے دی گئی جنہوں نے موقع پرپہنچ کرلاش کواپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی