ننکانہ :اشتہاری ملزم کو بھگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ

ننکانہ :اشتہاری ملزم کو بھگانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )اشتہاری ملزم کو بھگانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کالونی ننکانہ صاحب کا رہائشی اشتہاری ملزم طارق حسین اپنے بھائی اللہ دتہ کے گھر موجود تھا کہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے مخبر کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا پولیس پارٹی کو آتے دیکھ کر اللہ دتہ سے شور مچادیا اور اپنے بھائی کو موقعہ سے بھگا دیا پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے اشتہاری ملزم کو پناہ دینے اور بھگانے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی