سبزہ زار: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ راہگیر سمیت 5افراد شدید زخمی

سبزہ زار: بچوں کی لڑائی پر فائرنگ راہگیر سمیت 5افراد شدید زخمی

لاہور(خبرنگار)سبزہ زار کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پرمحلہ داروں نے آپس میں لڑائی کرتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کرد ی جس سے راہگیرسمیت5افراد شدید زخمی ہوگئے تھے پو لیس نے مقد مہ درج کر کے تفتیش شر وع کر دی۔ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سبزہ زار کے علاقہ حسن ٹاؤن کے علاقہ میں بچوں کی لڑائی پر جھگڑے کے دوران حسنین ، ظہیر اور احمد جوکہ آپس میں تینوں سگے بھائی ہیں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے شہباز ، آصف ، اسلم ، اکبر اورراہگیر عامر زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ زیر علاج ہیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

مزید : علاقائی