جنسی تشدد کی کوشش سے بچاؤ کے عنوان پرپولیس لائن میں سیمینار

جنسی تشدد کی کوشش سے بچاؤ کے عنوان پرپولیس لائن میں سیمینار

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )ضلعی پولیس ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام بچوں سے تشدد یا جنسی تشدد کی کو شش سے بچاؤ کے عنوان پر پولیس لائن ننکانہ صاحب میں ایک سیمینا ر کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی سے گولڈ میڈلسٹ اور انسانی حقوق کی کار کن تنویر جہاں تھیں جبکہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب ملک عبدالواحید، ڈی پی او ننکانہ صاحبزادہ بلال عمر، اے ایس پی سرکل ننکانہ سنگھار ملک، ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر، عزیزاللہ، ڈی ایس پی سرکل سانگلہ ہل ناصر نواز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) فہد ممتاز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی محمد ارشاد، اسسٹنٹ کمشنر طیب طاہر، ڈی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین شاہین اقبال غیور، سینئر صحافیوں قیصر عرفان چوہدری، چوہدری ریاض احمد ، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز، سول سوسائٹی کے نمائندوں، وکلاء، صحافیوں، سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کے اساتذہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انسانی حقوق کی کارکن تنویر جہاں نے کہا کہ میں پچھلے 32سال سے انسانی حقوق کے لیے کام کر رہی ہوں اور میں نے اساتذہ اکرام ،وکلاء ،پولیس اور جو ڈیشری کو بھی ٹریننگ کروا چکی ہوں ۔ہمیں حقائق کو پہچان کر انہیں اپنے بچوں کو بتانا چاہیے تاکہ جنسی تشد د یا جنسی حراست کے واقعات کم سے کم ہو سکیں ۔

مزید : علاقائی