شیخوپورہ : ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

شیخوپورہ : ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 3ملزم گرفتار ، مال مسروقہ برآمد

 شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او شرقپور نے پولیس پارٹی کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی ،چوری اور راہزنی و جیب تراشی کی وارداتوں میں ملوث تین ارکان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں چھینا گیا اور چوری کیا گیا لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کرلیا ہے ، ایس ایچ او تھانہ شرقپور کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ملزمان شاہد موسیٰ ، نوید عرف نیدو وغیرہ عرصہ دراز سے ڈکیتی چوری و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے جنہوں نے تھانہ شرقپور اور تھانہ فیکٹری ایریا کے مختلف علاقوں سے موبائل فونز ، موٹر سائیکلیں، نقدی چھیننے سمیت دکانوں کے تالے توڑ کر چوری کی متعدد وارداتیں کی تھیں جن کے مقدمات بھی مذکورہ تھانوں میں درج تھے ، دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ شادی ہالز کے اندر اور باہر سے جیب تراشی کرتے اور واٹر پمپس بھی اتارتے تھے ، ایس ایچ او کے مطابق انکے تیسرے ساتھی جسے اشتہاری قرار دیا گیا تھا تنویر عرف تیرو کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید : علاقائی