قصور:پولیس کا چھاپہ،6جواری گرفتار،رقم برآمد

قصور:پولیس کا چھاپہ،6جواری گرفتار،رقم برآمد

قصور(بیوروپورٹ)پتوکی پولیس نے پرانی منڈی پتوکی میں ایک گھر میں جوا کھیلنے والے 6جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی 45ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ پتوکی میں تعینات سب انسپکٹر معروف احمد کو اطلاع ملی کہ پرانی منڈی پتوکی کی رہائشی آسیہ بی بی نے اپنے گھر میں قمار بازی کا اڈہ کھول رکھا ہے۔ جس پر پولیس نے اس کے گھر میں چھاپہ مار کرمحمدطفیل سمیت 6افراد کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی ہوئی 45ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید : علاقائی