نارنگ منڈی:پولیس کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

نارنگ منڈی:پولیس کی کارروائی،3ملزمان گرفتار

نارنگ منڈی (نامہ نگار)نارنگ منڈی پولیس نے نیو کالاخطائی لاہورروڈپر سدھانوالی کے قریب دوران ناکہ ایکس ایل آئی میں سوارتین ملزمان عظیم مسیح ،اسحاق اور عارف کوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے 30لیٹر شراب اور 100 خالی بوتل برآمد میں لے کر مقدمہ درج کرلیاہے ملزمان علاقہ میں چل پھرکے شراب فروخت کرنے کادھندہ کرتے تھے اوردیسی کی بجائے ولائتی لیبل لگاکر اسے سرعام فروخت کرتے تھے ایس یچ او عمران خالد ڈوگر اورچوکی انچارج جنڈیالہ کلساں چوہدری سیف اللہ نے دوران ناکہ ملزمان کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

مزید : علاقائی