ننکانہ :ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

ننکانہ :ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ننکانہ صاحب (نمائندہ خصوصی )پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت ایک رکشہ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں ینگسن آباد کا رہائشی رکشہ ڈرائیور عمر لطیف اپنے رکشہ نمبری 7714پر اونچی آواز میں ڈیک چلا کر گانے سن رہا تھا کہ پولیس تھانہ سٹی ننکانہ صاحب نے اسے بیری والا چوک ننکانہ صاحب کے قریب سے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ملزم کے خلاف ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -