شاہدرہ :نومولود بچی کی نعش برآمد

شاہدرہ :نومولود بچی کی نعش برآمد

لاہور ( خبرنگار ) شاہدرہ کے علاقہ سے نومولود بچی کی نعش برآمد پولیس نے نعش قبضہ میں لیکرمردہ خانہ میں جمع کروادی ہے بتایاگیاہے کہ پولیس کواطلاع ملی کہ شوکت کالونی کے قریب ایک خالی پلاٹ میں نومولود بچی کی نعش پڑی ہے ۔پولیس کے مطابق کسی نامعلوم عورت نے بچی کوجنم دیاہے اور اپنے گناہ چھپانے کے لئے بچی کو خالی پلاٹ میں پھینک دیاہے ۔پولیس کے مطابق اصل حالات لواحقین کے سامنے آنے کے بعد سامنے آئیں گے ۔

مزید : علاقائی