چوہنگ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

چوہنگ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( خبرنگار)چو ہنگ کے علا قہ میں تیزرفتارکارکی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق چوہنگ کے علا قہ میں رات گئے اٹھارہ سالہ نوجوان اپنی موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتارکارنے ٹکر مار دی جس سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گیا۔نوجوان کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے اورکارکوتحویل میں لیکرکارروا ئی کاآغازکردیاہے جبکہ ڈرائیو ر فر ار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -