نجی کالج کے 50سے زائد طلباء وطالبات کاجوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کا مطالعاتی دورہ

نجی کالج کے 50سے زائد طلباء وطالبات کاجوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار )جوڈیشل کمپلیکس فیز ٹو میں نجی کالج کے 50سے زائد طلباء وطالبات نے عدالتوں کا مطالیاتی دورہ کیا ،طالب علموں کو سابق جج احتساب عدالت میاں مرید حسین نے لیکچر دیا۔طالب علم مختلف عدالتوں میں گئے جہاں انہوں نے مقدمات کی سماعت سنی اور ججوں سے کیسوں کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے۔اس موقع پرمیاں مرید حسین نے طلبہ کوقوانین سے آگاہی کے حوالے سے معلوماتی پہلوؤں کی اہمیت اجاگر کی، طلباء وطالبات 2گھنٹے تک جوڈیشل کمپلیکس کی عدالتوں کا وزٹ کرتے رہے۔

مزید :

علاقائی -