دو مختلف مقامات پر گھروں میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

دو مختلف مقامات پر گھروں میں آتشزدگی ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خبرنگار) صوبائی دارلحکومت میں دومختلف مقامات پرگھروں میں آتشزدگی کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی گھریلو سامان جل کرراکھ ہوگیا۔ بتایاگیاہے کہ ماڈ ل ٹاون ایچ بلاک میں ایک گھرمیں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس کے باعث لاکھوں روپے کی مالیت کاقیمتی سامان جل کر راکھ ہوگیا۔ پولیس نے گھر کے مالک افتخار کے بیان پر واقعہ کو اتفاقیہ قرار دے دیاہے ۔ا س طرح شاہدرہ موڑپر بنک والی گلی میں رہائش پذیر اسلم کے گھر میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے جس کے باعث آگ نے پورے گھر کواپنی لپیٹ میں لے لیا اور آگ کے باعث گھر میں ہزاروں روپے کا مالیت کا قیمتی گھریلو سامان جلکر راکھ ہوگیا۔تاہم امدادی ٹیموں نے دونوں مقامات پر لگنے والی آگپرقابوپالیا۔

مزید :

علاقائی -