تھانہ ہربنس پورہ : ساتویں جماعت کے طالبعلم کیخلاف مقدمہ درج
لاہور(نامہ نگار )تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے ساتویں جماعت کے طالب علم پر مقدمہ درج کرلیا، طالب علم سکول یونیفارم میں ضمانت کے لئے سیشن عدالت پہنچ گیا۔ایڈیشنل سیشن جج حفیظ الرحمن نے کمسن طالب علم کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کاریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ طالب علم محمد سلیمان اپنے والد کے ہمراہ سکول سے چھٹی لے کر ضمانت کروانے کے لئے سیشن عدالت پہنچااوروکیل کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے مخالفین سے سازباز کر کے اسے جھوٹے مقدمہ میں نامزد کیا ہے ،پولیس کی جانب سے مقدمہ میں نامزد کرنے پر اس کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔