وزیر اعظم آج کراچی جائینگے ،کل گوادر میں دو روزہ ایکسپو کاافتتاح کرینگے

وزیر اعظم آج کراچی جائینگے ،کل گوادر میں دو روزہ ایکسپو کاافتتاح کرینگے

لاہور/کراچی( این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی آج( اتوار) کو ایک روزہ دورہ پر کراچی اور29جنوری بروز پیر گوادر جائیں گے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دورہ کراچی کے دوران گورنر سندھ زبیر احمد صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ اس موقع پر وزیر اعظم اہم اجلاسوں کی صدارت اور اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لیاری ایکسپریس کاافتتاح بھی کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم پیر کے روز گوادر جائیں گے جہاں وہ پہلی دو روزہ ایکسپو کا افتتاح کریں گے جس میں چین ،ایران اور سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے مندوبین خصوصی شرکت کریں گے۔ ایکسپو میں 200کے قریب کمپنیاں اپنے سٹالز لگائیں گی ۔وزیراعظم مختلف ترقیاتی منصوبوں خصوصاًسی پیک سے متعلقہ منصوبوں کی رفتار اور انفراسٹر اکچر کے حوالے سے جائزہ بھی لیں گے۔

مزید : صفحہ آخر