رضا ربانی کی داتا دربار پرحاضری مزار پر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی

رضا ربانی کی داتا دربار پرحاضری مزار پر پھول چڑھائے ،فاتحہ خوانی کی

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور کے دورے پر آئے چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے ہفتے کا دن مصروف ترین گزارا۔ لاہور پہنچنے کے بعد چیئرمین سینٹ رضا ربانی داتا دربار گئے، جہاں انہوں نے مزار داتا دربار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، اس موقعہ پر داتا دربار اور گردونواح میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، بعد ازاں چیئرمین سینٹ لاہور کے ایک نجی لاء کالج کی تقریب میں شرکت کے لئے مذکورہ کالج گئے، جس میں لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر سمیت لاء کالج کے طلباء اور طلبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید : صفحہ آخر